میجر جنرل سعید الزمان جنجوعہ میموریل پولو کپ ،آسیان اور شیخو سٹیل /ڈائمنڈ پینٹس کی برتری حاصل
بدھ 26 جنوری 2022 20:40
(جاری ہے)
آٹھ گول کے اس ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں شامل ہیں۔
پول اے میں آسیان پولو ٹیم، ایف جی پولو ٹیم اور ماسٹر پینٹس /ڈائمنڈ پینٹس پولو ٹیمیں شامل ہیں جبکہ پول بی میں شیخو سٹیل /ڈائمنڈ پینٹس اور جوبلی انشورنس کی ٹیمیں شامل ہیں۔ گزشتہ روز پہلے میچ میں آسیان پولو ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد ماسٹر پینٹس /ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم کو 7-6.5 سے ہرا دیا۔ آسیان پولو ٹیم کی طرف سے راجہ سمیع اللہ نے چار ، راجہ جلال ارسلان نے دو جبکہ محب شہزاد نے ایک گول سکور کیا۔ ماسٹر پینٹس /ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے میر حذیفہ احمد نے تین، صوفی محمد ہارون نے دو ، چودھری حیات نے ایک گول سکور کیا جبکہ آدھا گول ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج تھا۔ دوسرا میچ دو ٹیموں کے درمیان آٹھ چکزرز کا ہوگا۔ پہلے چار چکرز میں شیخو سٹیل /ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم کو جوبلی انورنس پر 7.5-3 کی برتری حاصل ہے۔ شیخو سٹیل /ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی نے پانچ جبکہ میر شعیب احمد نے ایک گول سکور کیا جبکہ ڈیڑھ گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا جبکہ جوبلی انشورنس کی طرف سے حسام علی حیدر نے تینوں گول سکور کیے۔ آج بروز جمعرات واحد میچ فوٹریس سٹیڈیم میں ایف جی پولو اور ماسٹر پینٹس /ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرت کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
-
ڈاکٹرز کی فاسٹ باؤلر احسان اللہ کو ٹیسٹ کرکٹ سے دور رہنے کی ہدایت
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء پر دہشت گردی کا خطرہ منڈلانے لگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.