اسلام آباد ٹریفک پولیس کی کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی خصوصی مہم جاری

مہم کے تحت رواں ماہ کے دوران اب تک 1,272چالان ٹکٹ جاری کرکے متعدد گاڑیاں مختلف تھانہ جات میں بند بھی کی گئیں

بدھ 26 جنوری 2022 21:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس کی کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی خصوصی مہم جاری ہے،مہم کے تحت رواں ماہ کے دوران اب تک 1,272چالان ٹکٹ جاری کرکے متعدد گاڑیاں مختلف تھانہ جات میں بند بھی کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کے احکامات کی روشنی میں ٹریفک پولیس کی طرف سے شروع کی گئی خصوصی مہم ایس ایس پی ٹریفک مظہر اقبال کی زیر نگرانی جاری ہے،اس خصوصی مہم کے دوران بلاتفریق کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہیں،کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کے لیے خصوصی اسکواڈ تشکیل دے دیے گئے ہیں،جو اسلام آباد میں مختلف شاہراہوں پر کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کررہے ہیں،اس خصوصی مہم کے تحت رواں ماہ کے دوران اب تک اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کالے شیشے، والی گاڑیوں کی 1,272 چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ،جبکہ متعدد گاڑیاں مختلف تھانہ جات میں بند بھی کی گئیں ۔

(جاری ہے)

ایس پی ٹریفک نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کو محفوظ بنانے، حادثات کی روک تھام کے لئے ا س مہم میں مزید بہتری لائیں گے تاکہ اسلام آباد کو حادثات سے محفوظ شہر بنایا جا سکے،مستقبل میں زیرو ٹالرینس کی پالیسی کو اپناتے ہوئے انفورسمنٹ کرنا ہوگی،انہوں نے مزید کہا، اسلام آبادٹریفک پولیس کے افسران اور جوانوں کو شہریوں سے محبت، خلوص اورعاجزی سے پیش آنے کی تربیت و تلقین کی جاتی ہے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے حادثات جنم لیتے ہیں سڑکوں پر منظم ٹریفک کے حصول کیلئے ٹریفک پولیس کے ساتھ شہریوں کا کردار بھی بہت اہمیت کا حامل ہے،ٹریفک قوانین کی پابندی سے آپ کی اور دوسروں کی قیمتی جان بچ سکتی ہے ایک انسان کی جان کو بچانا پوری انسانیت کو بچانے کے مترادف ہے، ٹریفک قوانین کی ہر گز پامالی نہ کریں اور اپنے آپ کو ایک ذمہ دار شہری اور محب وطن ہونے کا ثبوت دیں۔

متعلقہ عنوان :