صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کی زیرصدارت ڈیجیٹل لٹریسی پروگرام کے حوالے سے اجلاس
صوبے میں ڈیجیٹل لٹریسی پروگرام کے آغاز کا فیصلہ ؤ تین سالوں میں گریڈ۔6 سے گریڈ۔12 تک کے 2 لاکھ 41 ہزار 6 سو طلباء و طالبات کو تربیت دی جائے گی ٰیہ پروگرام ضم اضلاع کے 38 اور باقی اضلاع کے 1170 منتحب ھائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں شروع ہوگ
جمعرات 27 جنوری 2022 23:55
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ان تربیت یافتہ طلباء و طالبات کے درمیان سالانہ مقابلہ بھی ہوگا۔
جس میں پہلی پوزیشن پر آنے والی ٹیم کو 2 لاکھ اور رنر اپ ٹیم کو ایک لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔ شہرام خان ترکئی نے مزید کہا کہ کہ اس پروگرام کا آغاز 10 اضلاع پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہاٹ اور دیر لوئیر سے کیا گیا ہے۔ ان منتخب سکولوں میں یہ پروگرام فیز وائیز جاری رہے گا۔ جبکہ بعد میں مزید اضلاع تک اس پروگرام کو توسیع دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کے لئے پی ایم یو کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور ٹرینرز کا انتخاب مکمل ہے اور متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کی وساطت سے آئی ٹی ٹیچرز کو تربیت دی جائے گی اور منتخب سکولوں میں جاری تربیت کی مانیٹرنگ کی جائے گی ڈیجیٹل لٹریسی کی ہفتہ وار کم از کم چار کلاسز ہوں گی۔ اجلاس میں سیکرٹری تعلیم یحییٰ اخونزادہ، ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن، ڈائریکٹر ایجوکیشن حافظ محمد ابراہیم، ڈیجیٹل لٹریسی ٹیم اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے پروگرام کے حوالے سے کہا کہ منتخب سکولوں کے منتخب طلباء و طالبات کو تربیت کے دوران ڈیجیٹل لٹریسی، پرابلم سالونگ، الگرتھم، ایم ایس افس، سکریچ، ویب لٹریسی، موبی رائیز، ایپ انونٹر، سوشل میڈیا ایتھکس اور کوڈنگ سکھائی جائے گی۔ اور ان منتخب سکلز پر آئی ٹی ٹیچرز کو تربیت بھی دی جائے گی ۔ جبکہ طلباء و طالبات کے درمیان مقابلے کی فضاء پیدا کرنے کے لیے سردیوں اور گرمیوں کی چھٹیوں میں متعلقہ اضلاع میں کیمپس کے قیام اور پروگرامنگ اور گیمنگ کے مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.