فیصل آباد،ڈسٹرکٹ کورٹس سے اقدام قتل کے 2اور منشیات فروش کی ضمانتیں خارج

جمعہ 28 جنوری 2022 16:54

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) ڈسٹرکٹ کورٹس سے اقدام قتل کے 2اور منشیات فروش کی ضمانتیں خارج جبکہ دیگر مقدمات میں ملوث 3ملزمان کی عبوریں ضمانتیں منظورکرکے مختلف تواریخ کو طلب کر لیا‘ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز نے تھانہ مدینہ ٹائون کے اقدام قتل میں ملوث ملزم رمضان ‘تھانہ سمن آباد کے قاتلانہ حملے کے ملزم علی رضا اور اے این ایف کے مقدمہ منشیات فروش ظفرخان کی درخواست ضمانت خارج کرکے گرفتارکرنیکا حکم دیدیا جبکہ تھانہ غلام محمد آباد کے اقدام قتل کے ملزم غلام محمد‘تھانہ ملت ٹائون کے حدود کیس کے ملزم علی رضا اور تھانہ مدینہ ٹائون کے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں ملوث ملزم ظفرعلی کی عبوری ضمانتیں منظورکرکے طلب کر لیا

متعلقہ عنوان :