افغانستان کا سیاسی منظر نامہ، ٹیکس میں کمی، چلغوزے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

جمعہ 28 جنوری 2022 23:54

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2022ء) پچھلی سردیوں میں چلغوزے کا بھاو? 9 ہزار روپے کلو تھا تاہم رواں سال افغانستان کے سیاسی منظر نامے کے سبب پائن نٹ کی طلب کم رہی۔ قیمت بھی کم ہوگئی، حکومت نے ٹیکس کم کرکے قیمت کو مزید گرادیا ہے۔حکومت کا انتظام بھی خوب ہے جس شے کی قیمت بڑھ رہین ہو اسے اور بڑھاتی ہے اور جس کا بھاؤ پہلے ہی گررہا ہو اسے مزید گرانے کا انتظام کرتی ہے۔

(جاری ہے)

گئی سردیوں میں 9 ہزار روپے کلو تھے، آج بازار میں تقریباً آدھی قیمت پر فروخت ہورہے ہیں۔نطلب و رسد کا قانون پہلے ہی قیمت پر بھاری تھا۔ اس پر منی بجٹ میں حکومت نے مرے کو سو درے اور لگائے۔بازار کی نبض پر ہاتھ رکھا تو سمجھ آیا کہ چلغوزہ عوام کا آئٹم ہے ہی نہیں، محسوس ہوتا ہے کہ حکومت نے منی بجٹ میں اشرافیہ کو ریلیف دیا ہے، وہ جنہیں اس کی قیمت کے بڑھنے گھٹنے سے کوئی سروکار ہی نہیں ہے، عام آدمی تو اب بھی بس چلغوزے جیسا منہ لے کر ہی رہ جاتا ہی