نصیرآباد میں چھ فروری کو پیپلز پارٹی کے جلسہ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

ہفتہ 29 جنوری 2022 00:20

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2022ء) نصیرآباد کے علاقے روپا شاخ تمبو میں چھ فروری ہونے والے پیپلز پارٹی کے بڑے جلسہ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں بابا ہاوس ڈیرہ مراد جمالی میں سیاسی رابطے تیز آصف علی زرداری سیکورٹی ٹیم کے چیف سیکورٹی آفیسر کا پنڈال کی جگہ کا معائنہ کیا اور سردار زادہ بابا غلام رسول عمرانی سے ملاقات کی تفصیلات کے مطابق چھ فروری کو نصیرآباد کے علاقے روپا شاخ تمبو میں ہونے والے پیپلز پارٹی کے بڑے جلسہ کی سیکورٹی کے انتظامات کا معائنہ کرنے کیلئے آصف علی زرداری کے سیکورٹی ٹیم کے چیف نے جلسہ گاہ کا معائنہ کیا تمبو میں چھ فروری کو ہونے والے جلسہ میں پیپلز پارٹی کے کوچیئرمین آصف علی زرادری چیئرمین بلاول علی بھٹو شرکت کریں گے جبکہ پیپلز پارٹی کے بڑے جلسہ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ہیں بابا ہاوس ڈیرہ مراد جمالی میں سیاسی رابطے تیزہوگئے ہیں جس میں سابق وزیر اعظم کے پیڑولیم کے مشیر سابق وزیر سردار فتح علی خان عمرانی کے فرزند سردار زادہ بابا غلام رسول عمرانی پیپلز پارٹی میں شمیولیت اختیار کریں گے نصیرآباد ڈویژن کے سیاسی پنڈت چھ فروری ہونے والے جلسہ تمبو کے جلسہ میں سیاسی تبدیلی کے بڑے اشارے دے رہے ہیں