المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ’’روزہ اورہماری صحت ‘‘کے عنوان پرطبی سیمینارکا انعقاد

ہفتہ 26 مارچ 2022 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2022ء) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام المصطفیٰ میڈیکل سینٹرگلشن اقبال میں رمضان کے روزے اورہماری صحت کے عنوان پرطبی سیمینارکاانعقادکیا گیا ۔پروگرام کی صدارت سیدخالد جمال سادات پوری نے کی۔جس سے ممتازماہرذیابیطس ڈاکٹر عبید احمدہاشمی،ڈاکٹرتلاوت خان،ڈاکٹرحسنین عبدالرزاق،معین خان،عبدالغفارسعیدی ،پروفیسر ڈاکٹر طلحہ عمر،ڈاکٹرسیدہ عزرہ،قمرکرنل طاہر،ڈاکٹرفاطمة الزہرا،پروفیسر مستعان، ڈاکٹرام کلثوم،امین آدم جی،ڈاکٹرخالدعلی،ظفرقریشی اورمعین احمدنے شرکت کی۔

ڈاکٹرعبید احمد ہاشمی نے اپنے لیکچر میں رمضان کے دوران ذیابیطس کے مریضوں کو مفید مشورے دیئے، انہوںنے کہاکہ روزے رکھنے یانہ رکھنے کا فیصلہ آپ کی طبی حالت یاصحت پرمنحصرہے،ڈاکٹرجو بھی تجویز کریگا آپ کی صحت دیکھ کرکریگا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرتلاوت خان نے کہاکہ روزہ رکھنا بہت سے بیماریوں کا علاج ہے لیکن ذیابیطس کے مریضوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ روزے رکھنے سے پہلے ڈاکٹرسے مشورہ ضرورکریں۔پروگرام کے بعد معین خان،عبدالغفارسعیدی اورامین آدم جی نے سیدخالدجمال ،ڈاکٹرتلاوت خان،ڈاکٹرعبید احمدہاشمی ،ڈاکٹرحسنین،ڈاکٹرطلحہ عمر،سیدہ عزرہ قمر،ڈاکٹرخالدعلی ،کرنل طاہر اورڈاکٹرفاطمہ الزہرہ کوقرآن پاک کا تحفہ اورشیلڈپیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :