قرارداد پاکستان ، دو قومی نظرئیے کی بنیاد پر علیحدہ اسلامی ریاست کے قیام کی جدوجہد کی گئی،ڈاکٹر جمال ناصر

سیاست دانوں کی ذاتی مفادات کی جنگ نے پاکستان کی نظریاتی اساس کو نقصان پہنچایا ،ہمارے صفوں میں انتشار و نفاق پیدا کرنیوالی قوتوں نے ہمارے دو قومی نظرئیے کو تہس نہس کرکے رکھ دیاہے،صدر پاکستان گرین ٹاسک فورس

منگل 29 مارچ 2022 00:12

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2022ء) چیئرمین قمرجہاں فاؤنڈیشن و صدر پاکستان گرین ٹاسک فورس ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ قرارداد پاکستان کی روشنی میں دو قومی نظرئیے کی بنیاد پر علیحدہ اسلامی ریاست کے قیام کی جدوجہد کی گئی اور پاکستان معرض وجود میں آیا ، اور بعد ازاں آنے والے حکمرانوں نے ان مقاصد کو فراموش کر دیا ۔

سیاست دانوں کی ذاتی مفادات کی جنگ نے پاکستان کی نظریاتی اساس کو نقصان پہنچایا ،ہمارے صفوں میں انتشار و نفاق پیدا کرنے والی قوتوں نے ہمارے دو قومی نظرئیے کو تہس نہس کرکے رکھ دیا ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین قمرجہاں فاؤنڈیشن و صدر پاکستان گرین ٹاسک فورس ڈاکٹر جمال ناصر نے پاسبان وطن ویلفیئرفاؤنڈیشن کے زیر اہتمام’’ یوم پاکستان‘‘ کے سلسلے سے منعقدہ ’’تقسیم ایوارڈ ‘‘کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈاکٹر جمال ناصر ،سید واجد علی شاہ گیلانی ،بیرسٹر ملک شاہ زیب، شیخ عبدالوحید،فخر زمان عادل،محمد تاج عباسی، حکیم محمد احمد سروسہارنپوری ،چوہدری بلال ابراہیم ،جاوید خان بنگش،عبدالرشید اعوان ایڈووکیٹ ، چوہدری ناصف گورو،سردار عبدالرازق،شیخ آصف ادریس ،محمد اعجاز خوشی ،پیر عادل شاہ گیلانی ،حافظ محمد اقبال رضوی ،چوہدری امتیاز، سردار ذاکر،شہروز طاہر (اینکر)، شیخ ہارون ، چوہدری خالدجاوید،ندیم شیخ ،جاویدبٹ سمیت مختلف شعبہ جات میں اعلیٰ خدمات سر انجام دینے والے 25سے زاہدشخصیات میں شیلڈز تقسیم کی گئی۔

تقریب سے سابق ایڈووکیٹ جنرل سید واجد علی شاہ گیلانی ،بیرسٹر ملک شاہ زیب،صدر ریسٹیورنٹ ایسوسی ایشن شیخ عبدالوحید،فخر زمان عادل،صدر ڈیلرز ایسوسی ایشن محمد تاج عباسی، حکیم محمد احمد سروسہارنپوری ،چوہدری محمد بلال ابراہیم ،صدرپختون اتحادجاوید خان بنگش،عبدالرشید اعوان ایڈووکیٹ،چوہدری ناصف گورو ،چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری امتیاز، سردار ذاکر،شہروز طاہر (اینکر)، شیخ ہارون ، صدرپاسبان وطن ویلفیئرفاؤنڈیشن چوہدری خورشید انورسمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے خطاب کیا ۔

چوہدری خورشید انور نے کہا کہ ہماری فاؤنڈیشن مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے خواتین و حضرات کی حوصلہ افزائی کے ایوارڈز سے نوازتے ہیں ،یہ لوگ ملک و قوم کا آثاثہ ہیں ۔جو دامے ، درمے ،سخنے ، قدرے اپنے فرائض بخوبی ادا کرتے ہیں ۔ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ ایوارڈ زکی تقسیم کے حوالے سے مختلف قسم کی آراء دی جاتی ہیں ۔لیکن اس کے باوجود یہ ایک اچھا عمل ہے ۔

اس سے لوگوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے ۔لوگوں میں خدمت کا جذبہ اجاگر ہوتا ہے۔سید واجد علی گیلانی نے کہا کہ ہم سب مسلمان ہیں لیکن دھوکہ ،فریب اور جھوٹ بولنا ہمارا مزاج بن چکا ہے ،ہمیں اپنا یہ رویہ تبدیل کرنا ہوگا اس کے بغیر ہم اپنے ملک کو سنوار سکتے اور نہ ہی عوام کی مشکلات و مصائب کو کم کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ یوم پاکستان ہم نے دو قومی نظرئیے کی بقاء اور اس پر عملدرآمدکا تقاضا کرتا ہے لیکن دیکھا جائے تو عملی طور پر ہمارا کردار و عمل قرارداد پاکستان میں وضع کردہ اصول و ضوابط کے برعکس ہے ۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم دوقومی نظرئیے کے مطابق اپنی سوچ و فکر کو پروان چڑھائیں ، نوجوان نسل کو قیام پاکستان کے مقاصد سے آگاہی پر دھیان دیں ۔اسی طرح ہم قائد اعظمؒ کے نظریات و افکار کے مطابق پاکستان کو قوموں کی برادری میں ایک باوقار ملک بنانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں ۔