قومی ہاکی ٹیم 2 جون کو سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگی

منگل 10 مئی 2022 15:28

قومی ہاکی ٹیم 2 جون کو سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2022ء) قومی ہاکی ٹیم 2 جون کو سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگی جہاں لوزین میں فائیو اے سائیڈ پانچ ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی، ایونٹ 4 اور 5 جون کو کھیلا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ایونٹ میں پاکستان، بھارت، سوئٹزرلینڈ، پولینڈ اور ملائیشیا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب عید کی چھٹیوں کے بعد قومی فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ لاہور میں شروع ہو چکا ہے ،پاکستان فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ نیشنل ہاکی اسٹیدیم میں شروع ہوا، کوچز ریحان بٹ اور وقاص شریف کیمپ کو سپر وائز کر رہے ہیں۔

فزیکل ٹریننگ کے بعد کھلاڑیوں نے مختلف ڈرلز کیں فائیو اے سائیڈ ایونٹ کے لیے ممکنہ 15 کھلاڑی کیمپ میں شامل ہیں جبکہ حتمی اسکواڈ کیلئے 9 کھلاڑیوں کو 15 مئی کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔یا د رہے کہ قومی ہاکی ٹیم 2 جون کو سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگی جہاں لوزین میں فائیو اے سائیڈ پانچ ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی، ایونٹ 4 اور 5 جون کو کھیلا جائے گا۔ایونٹ میں پاکستان، بھارت، سوئٹزرلینڈ، پولینڈ اور ملائیشیا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔