روس کے چار میزائل حملے، ایک عسکری سائٹ تباہ ہو گئی

میزائل بحیرہ اسود میں بحری جہازوں سے فائر کیے گئے تھے،مقامی عسکری حکام کی گفتگو

پیر 16 مئی 2022 13:02

روس کے چار میزائل حملے، ایک عسکری سائٹ تباہ ہو گئی
کیف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) مغربی یوکرین میں روس کی جانب سے چار میزائل حملوں کے باعث ایک عسکری سائٹ تباہ ہو گئی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولینڈ کی سرحد کے قریب لویو میں یہ میزائل داغے گئے۔

(جاری ہے)

مقامی عسکری حکام کا کہنا تھا کہ یہ میزائل بحیرہ اسود میں بحری جہازوں سے فائر کیے گئے تھے۔ یوکرینی شہر لویو کو دیگر شہروں کی نسبت کم تشدد کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم یہاں بھی روسی حملے کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب برطانوی انٹیلجنس کا کہنا تھا کہ ڈونباس خطے میں روسی پیش قدمی سست روی کا شکار ہے۔ روس کی جانب سے ڈونباس میں حملہ دارالحکومت کییف میں کوئی بڑی کامیابی حاصل نہ کرنے کے بعد کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :