یورپی یونین میں فضائی سفر کے دوران ماسک کی پابندی ختم

اگرچہ وبا کے خطرات مکمل ختم نہیں ہوئے، لیکن ویکسین کی بدولت زندگی معمول کی طرف لوٹ رہی ہے،یورپی طبی ادارہ

پیر 16 مئی 2022 15:34

یورپی یونین میں فضائی سفر کے دوران ماسک کی پابندی ختم
برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) یورپ میں فضائی سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری ہے، یورپی ادارے نے فضائی مسافروں کے لئے نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق یورپی ایوی ایشن ادارے ایسا اور وبائی امراض سے متعلق ادارے ای سی ڈی سی نے فضائی مسافروں کو بڑا ریلیف دے دیا ہے، دونوں اداروں نے پیر 16 مئی سے یورپی یونین میں فضائی سفر کے دوران ماسک کی پابندی ختم کردی ۔

یورپی طبی ادارے کے ڈائریکٹر آندرے ایمون نے کہا کہ اگرچہ وبا کے خطرات ابھی مکمل ختم نہیں ہوئے، لیکن ویکسین کی بدولت زندگی معمول کی طرف لوٹ رہی ہے، اس لئے فضائی سفر کیلئے ماسک کی لازمی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ایسے مسافر جنہیں کھانسی یا سانس کی تکلیف ہو ، انہیں خود چاہیئے کہ وہ دوران سفر ماسک پہن کر رکھیں۔

متعلقہ عنوان :