صوبائی دارالحکومت لاہور میں باقاعدہ طور پر ہیٹ ویو کا آغاز ہوگیا

منگل 17 مئی 2022 00:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2022ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں باقاعدہ طور پر ہیٹ ویو کا آغاز ہوگیا ہے بتایا گیا ہے کہ شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ جاری رہنے کی وجہ سے اب ہیٹ ویو نے سر اٹھانا شروع کردیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کی صبح شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دوپہر 2 سے تین بجے تک درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان تھا تاہم شام کے اوقات میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیش گوئی بھی کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :