مراکش نے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ کی شرط ختم کردی

مراکش میں کووڈ انیس بیماری کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عائد پابندیاں بھی ہٹا دی گئی ہیں،بیان

بدھ 18 مئی 2022 14:30

مراکش نے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ کی شرط ختم کردی
رباط(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء)مراکش کی حکومت نے ملک میں آنے والے مسافروں کے لیے کووڈ انیس کے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکومتی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اس مرض میں کمی کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مراکش میں کووڈ انیس بیماری کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عائد پابندیاں بھی ہٹا دی گئی ہیں۔ حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ کیسز بڑھنے کی صورت میں پابندیوں کو دوبارہ نافذ کیا جا سکتا ہے۔ تاہم ملک میں داخل ہونے کے لیے کووڈ ہیلتھ پاس اب بھی درکار ہو گا۔ پیر کو مراکش اور اسپین کے مابین سرحد کو بھی کھول دیا گیا تھا۔