تفریحی مقامات ، میوزیم اور سہون قلعہ کی بحالی اور تزئین و آرائش کے کام میں قانونی پیچیدگیوں کو جلد حل کیا جائے،کمشنر حیدرآباد
بدھ 18 مئی 2022 23:38
(جاری ہے)
سیکرٹری عبدالحمید آخوند کے مطالبے پر ڈویژنل کمشنر حیدرآبادنے جامشورو اور ٹھٹھہ ضلع میں تاریخی مقامات کی بحالی اور ثقافت کو اجاگر کرنے کے سلسلے میں زمین مختص کرنے کے لیے ڈی سی جامشورو ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کو ہدایت کی۔
ڈویژنل کمشنر حیدرآباد نے مزید کہا کہ تمام سکیموں کی ڈاکیومینٹنیشن کی جائے اور ہیریٹیج ایکٹ کے تحت تاریخی ، ثقافتی اور قومی ورثے کو محفوظ کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں ۔ ڈویژنل کمشنر نے محکمہ آبپاشی کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ قلعے میں موجود تاریخی بنگلے میں قائم اپنے آفس کو فوری دوسری جگہ منتقل کریں تاکہ یہاں ای ایف ٹی کی جانب سے جو میوزیم قائم کیا جائے گا ،اس کے لیے مطلوبہ انتظامات جلد سے جلد مکمل کیے جائیں۔ انہو ں نے کہا کہ ای۔ ایف ۔ ٹی کی جانب سے سہون قلعے کی بحالی کے لیے کئے جانے والے اقدامات قابل تعریف ہیں ۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری ای ۔ ایف ۔ ٹی ۔ عبدالحمید آخوند نے بتایا کہ سہون کا قلعہ 400 سال قبل تعمیر کیا گیا تھا اس کو کئی حکمرانوں نے اپنے دور میں استعمال کیا اور بعد کے ادوار میں اسے نظر انداز کیاجاتا رہا ۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے تاریخی ورثے کو اجاگر کرنے اور تاریخی ثقافتی مقامات سے ملنے والی اشیاء پر تحقیق کرنے کی ضرورت ہے اس لیے وہاں ایک جدید لیبارٹری کی بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے اجلاس میں بتایا کہ بدقسمتی سے سہون قلعے کے داخلی دروازے کے علاوہ بقیہ مقامات پر قبضہ ہو چکا ہے ، جسے فوری طور پر واگزار کرایا جانا چاہیے تاکہ قلعہ کی اصل صورت میں بحالی میں درپیش رکاوٹیں ختم ہو سکیں ۔ انہوں نے بتایا کہ سہون شہر اور قلعہ پر جو بھی پی ایچ ڈی کرےگا اس کے اخراجات ای ایف ٹی برداشت کریگا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بسنت ہال حیدرآباد میں لائیبریری اور اس میں ایک ثقافتی شو منعقد کیا جائے گا ۔مزید قومی خبریں
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.