ضلعی انتظامیہ پشاور کا روزانہ کی بنیاد پر سبزی و پھل منڈیوں کا معائنہ

منڈی میں بولی کے عمل کی نگرانی کا مقصد مصنوعی گرانفروشی پر قابو پانا ہے، تحصیلدار زریدادخان

بدھ 18 مئی 2022 23:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) ضلعی انتظامیہ پشاور نے روزانہ کی بنیاد پر صبح کے وقت سبزی و پھل منڈیوں کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر شفیع اللہ کی ہدایت پر تحصیلدار زریداد خان نے بدھ کوہشتنگری سبزی وپھل منڈی میں بولی کے عمل کی نگرانی کی۔انھوں نے بولی کے بعد اپنی نگرانی میں سرکاری نرخ نامہ جاری کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ بولی کے عمل کی نگرانی کا مقصد مصنوعی گرانفروشی پر قابو پانا ہے۔

انہوں نے انتظامی افسران کو سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عمل درآمد کروانے کی ہدایت کی ۔انہوں نے تاجروں اور دکانداروں کو خبردار کیا کہ سرکاری نرخنامے کے مطابق اشیا خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگرخلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :