سمبڑیال، فراڈیئے پیر نے بیوی کے ساتھ مل کر سادہ لوح بیمارخاتون سے دم کرنے کی آڑ میں 7 تولے طلائی زیورات اور2لاکھ روپے ٹھگ لیے

بدھ 18 مئی 2022 22:53

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2022ء) بھوپالوالہ میں فراڈیئے پیر سجا دشاہ نے پیرنی بیوی کے ساتھ مل کر سادہ لوح بیمارخاتون سے دم کرنے کی اورموکلات کو کھانا کھلانے کی آڑ میں لاکھوں روپے کے 7 تولے طلائی زیورات اور2لاکھ روپے ٹھگ لیے ، شہری محمد شہزاد کی سالی کینسر کی مریضہ نجمہ یونس سے ٹھگ پیر سجاد شاہ اورپیرنی عائشہ بی بی نے بیمار ی کے خاتمہ کے لیے 40دن کا چلہ کاٹنے اورموکلات کو کھانا کھلانے کے نام پر مختلف اوقات میں 2لاکھ وصول کیے بیماری سے متاثرہ مریضہ خاتون کے انتقال پر جعلی پیر میاں بیوی ورثاء کو زیورات رقم دینے سے انکاری ،پولیس نے درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سمبڑیال کے علاقہ موضع بھوپالوالہ میں فراڈیئے پیر زاہد شاہ عرف سجاد شاہ نے اپنی بیوی پیرنی عائشہ بی بی کے ہمراہ مل کر محلہ کمیٹی گھر ٹینکی والا کی رہائشی خاتون نجمہ یونس جو عرصہ سے کینسر کی موذی بیماری میں مبتلا تھی کو دم کر کے بیماری دور کرنے اورزیورات پر 40 دن چلہ کاٹ کار مریضہ کو دوبارہ پہنانے کے نام پر لاکھوں روپے مالیت کے 7تولے زیورات اورانے موکلات کو کھانا کھلانے اورقربانی دینے کے نام پر مختلف اوقات میں 2لاکھ روپے نقد وصول کیے اوربعدازاں خاتون مریضہ کے وفات پاجانے پر خاتون کی بہن شہلا یونس ،غزالہ نصیر کے زیورات اوررقم کی واپسی کے تقاضہ پر دونوں میاں بیوی غصے میں آگئے اورانہیں جان سے مارنے اورموکلان کے ہاتھوں بھسم کروانے کی دھمکیاں دے کر صاف انکاری ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تھانہ سمبڑیال پولیس نے خاتون شہلا یونس کے بہنوئی محمد شہزاد ولد اعجاز سکنہ ڈسکہ کی درخواست پر دونوں جعلی میاں بیوی پیر پیرنی کے خلاف مقدمہ درج کرکے مصروف کاروائی ہی

متعلقہ عنوان :