پاکستان اور ایران کے درمیان بارٹر ٹریڈ کو فروغ دینے کیلئے 3روزہ پاک ایران بزنس ایکسپو 24سے 26مئی تک لاہور میں ہوگا

جمعہ 20 مئی 2022 13:20

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) پاکستان اور ایران کے درمیان بارٹر ٹریڈ کو فروغ دینے کیلئے 3روزہ پاک ایران بزنس ایکسپو 2022ئ 24سے 26مئی تک پرل کانٹینینٹل ہوٹل لاہور میں ہوگا۔

(جاری ہے)

فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر عاطف منیر شیخ کے مطابق اس ایکسپو میں سٹیل، فوڈ فارما، کیمیکل اور قالین بافی سے متعلقہ ایران کی سرکردہ کمپنیاں شرکت کریں گی جبکہ پاکستان کا برآمدی شعبہ بھی اپنی مصنوعات کی نمائش کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ایکسپو فیصل آباد کے برآمدی تاجروں کیلئے اپنی برآمدات بڑھانے کا اہم موقع ہے جس سے انہیں بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :