وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر مسٹر نجے بین حیسین کی اپنی ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ ملاقات

ہفتہ 21 مئی 2022 00:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2022ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر مسٹر نجے بین حیسین کی اپنی ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ ملاقات کی ملاقات میں بلوچستان کے سماجی ومعاشی شعبہ میں عالمی بنک کے جاری اور مجوزہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

عالمی بینک نے بلوچستان حکومت کی ترقیاتی پالیسی پر اعتماد کا اظہار اور بلوچستان کے پانی،زراعت ،توانائی اور انسانی وسائل کے شعبوں کی ترقی کے لیئے معاونت میں اضافے پر رضامندی ظاہر کی ،کنٹری ڈائریکٹر نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی کے لیئے گرانٹ کے طور پر فنڈز کی فراہمی اور تیکنیکی معاونت میں اضافہ کا سنجیدگی سے جائیزہ لیا جائے گاعالمی بنک دیگر ترقیاتی شراکت داروں اور ڈونرز کو بھی بلوچستان کی ترقی میں معاونت کی فراہمی کی جانب راغب کریگاوزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے عالمی بنک کی معاونت میں اضافے کا خیر مقدم اور صوبائی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہاکہ ہم بلوچستان کی ترقی میں معاونت میں اضافے اور جاری منصوبوں پر عالمی بنک کے مشکور ہیںہمارے صوبے کے وسائل کم اور پسماندگی زیادہ ہیں ہمیں بنیادی ڈھانچہ کو مضبوط بنانے کے لیئے وسائل کی ضرورت ہے عالمی بنک قرضوں کے مارک اپ میں کمی کرے قرضوں کی بجائے بلوچستان کو گرانٹ دی جائے انہوں نے کہاکہ ماحولیاتی تبدیلی ،انسانی وسائل کی ترقی ،تعلیم و فنی تربیت ،روزگار،پانی ،زراعت اور توانائی کے شعبوں کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے عالمی بنک سے کوئٹہ میں آبی وسائل کی ترقی زیر زمین پانی کے زخائیر کی بہتری کے ماسٹر پلان اور جامع سٹڈی کے لیئے تعاون کی بھی درخواست کی