خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی چترال ٹیم کی جانب سے چترال بازار میں فوڈ سیفٹی کے حوالے سے انسپکشن

جمعہ 20 مئی 2022 23:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال انور الحق کی خصوصی ہدایت پر خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی چترال ٹیم نے چترال بازار میں فوڈ سیفٹی کے حوالے سے انسپکشن کی اور جدید موبائل لیبارٹری کے ذریعے دودھ، مصالحہ جات، مشروبات اور کباب کی دکانوں میں تیل کو چیک کیا گیا۔

(جاری ہے)

دوران انسپکشن زیادہ تر اشیاء خوردونوش معیار کے مطابق پائی گئیں، ایک دوکان سے غیر معیاری مشروبات برآمد ہونے پر تمام سٹاک کو سیل کر دیا گیا اور دوکاندار کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا

متعلقہ عنوان :