اداکارنعمان اعجاز کی جھوٹی خبریں پھیلانے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تنقید

ہفتہ 21 مئی 2022 15:47

اداکارنعمان اعجاز  کی جھوٹی خبریں پھیلانے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) چند روز قبل سوشل میڈیا کے کچھ پلیٹ فارمز نعمان اعجاز کی صحت کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھی جن کا نوٹس لیتے ہوئے اداکار نعمان اعجاز نے جھوٹی خبریں پھیلانے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تنقید کی ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر میں بتایا گیا ہے کہ نعمان اعجاز کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں نجی ہسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا ہے۔

نعمان اعجاز نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی صحت کے حوالے سے غلط خبریں پھیلانے پر تنقید کی ۔ نعمان اعجاز نے کہا کہ ایسے لوگ صرف شہرت اور فالوورز کی خاطر جعلی خبریں پھیلاتے ہیں لیکن انہیں یہ احساس نہیں کہ ایسی خبریں میرے خاندان اور پیاروں کو کسقدر پریشان کر سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :