گومل میڈیکل کالج ڈی آئی خان میں "پیغام پاکستان"کے عنوان سے تقریب کا انعقاد
پیر 23 مئی 2022 23:48
(جاری ہے)
ڈاکٹر ارشد منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 28مئی ہمارے لیے انتہائی فخر کا دن ہے اور پاکستان نے جو ہمت اور عزم کامظاہرہ کیا اسے دنیا بھر بالخصوص مسلم ممالک میں پذیرائی ملی مگر وقت گزرنے کے ساتھ وہ جذبہ مدہم ہوا ہے جس کا جواب "پیغام پاکستان "ہے۔
پاکستان جس نظریے پر قائم ہوا وہ آج بھی قائم ہے ۔ ڈاکٹر عبد المہیمن نے کہا کہ اختلاف ہونا قدرتی عمل ہے مگر اہم بات یہ ہے کہ اسکو کس طرح دیکھا جائے، اختلاف کا احترام ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسند مٹھی بھر ہیں ایک فیصد ہوں گے مگر باقی 99فیصد نے بہتر جذبات کا مظاہرہ کرنا ہے، بردباری کو بڑھاتے ہوئے تفریق کا خاتمہ کرنا ہے۔ ڈاکٹر ذیشان نے کہا کہ انسان کو شکل و شباہت والدین اور خاندان سے ملتی ہے مگر سوچ ماحول سے ملتی ہے، ہم تنقیدی ذہن کے مالک بن چکے ہیں جس سے بردباری بھی متاثر ہوئی ہے، دنیا بھر میں ایک دوسرے کے مذہب، رائے اور سو چ کا احترام کیا جاتا ہے۔ ایمبیسیڈر (ریٹائرڈ) زاہد خان وزیر نے کہا کہ انسانوں کی محبت ہی دوسرے انسان کو اللہ تعالیٰ کی محبت تک لے جاتی ہے، ہمارے ملک میں موجود حالیہ نفرت اور تفریق کے پیچھے تیسرا ہاتھ ملوث ہے، ہم دہشتگردی اور انتہا پسندی پر یقین نہیں رکھتے چونکہ ہم مضبوط قوم ہیں اور یہ بات دشمن کی آنکھ میں کھٹکتی ہے، ہمارے ادارے مضبو ط ہیں ہماری فوج مضبوط ہے۔ ڈین گومل میڈیکل کالج ڈاکٹر نسیم صباء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے لوگ انتہائی مہمان نواز، خوش اخلاق، ہمدرد اور مثبت سوچ رکھنے والے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.