مراکش میں منکی پاکس کے 3 مشتبہ کیس رپورٹ

منگل 24 مئی 2022 09:40

رباط (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) مراکش میں منکی پاکس کے 3 مشتبہ کیس سامنے آئے ہیں ۔ چینی خبر رساں ادارے نے مراکش کی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ ملک میں منکی پاکس کے 3مشتبہ کیسز رپورٹ ہونے کے بعد قومی صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا، برطانیہ، سپین، پرتگال، جرمنی، بیلجیئم ، اٹلی، ہالینڈ، فرانس اور سویڈن سمیت 12 ممالک میں مونکی پاکس کے کیسز کی تصدیق کی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق منکی پاکس ایک وائرل بیماری ہے جو انسانوں اور جانوروں کے درمیان قریبی رابطے سے پھیلتی ہے اور اس کی علامات میں بخار، پٹھوں میں درد، سر درد، سوجن ، تھکاوٹ اور جلد کی بیماری شامل ہیں۔ مذکورہ وائرس کا تعلق آرتھوپاکس وائرس فیملی سے ہے۔