ویوو نے موبائل فلم سازی کے وژن کو حقیقت میں لانے کے لیے پاکستان کے مقبول ڈائریکٹر حمزہ لاری کے ساتھ پراجیکٹ کا اعلان کردیا

منگل 24 مئی 2022 11:35

ویوو نے موبائل فلم سازی کے وژن کو حقیقت میں لانے کے لیے پاکستان کے مقبول ..
(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2022ء) ایک معروف ٹیکنالوجی برانڈ ویوو کچھ کرگزرنے کے خواہشمند فلم سازوں میں بے پناہ جذبہ پیدا کر رہا ہے اور یہ دکھا رہا ہے کہ کس طرح  سمارٹ فون کو بہترین کہانیاں تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ برانڈ تخلیقی ذہنوں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے کہ وہ اپنی مہم 'Stories.  Redefined.' کے تحت دلچسپ تصورات کے ساتھ مختصر کہانیاں شیئر کریں۔


 بڑے  پیمانے پر مشہور ڈائریکٹر، حمزہ لاری نے X سیریز کے تحت ویوو کے ساتھ شراکت کی ہے جو پروفیشنل گریڈ کیمرہ کی فراہمی کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے۔ خیال کیا جارہاہے کہ دونوں کے درمیان یہ دلچسپ شراکت داری صارفین کو ویوو کی جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے، اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو چینلجائز کرنے اور فلم بنانے کے اس پروجیکٹ کے لیے آنے والے X سیریز کے اسمارٹ فون کو استعمال کرنے کے لیے بااختیار بنائے گا۔

(جاری ہے)


دورجدید کے براینڈ کے طورپر ویوواپنے سمارٹ فونز کو دلچسپ کہانیاں سنانے کے لیے ایک ٹول کے طور پر فروغ دیتاآرہا ہے اور اس کی تازہ ترین مثال ٹاپ لائن ڈائریکٹر حمزہ لاری کے ساتھ شراکت داری سے ملتی ہے، جو اپنی ہدایت کاری والی فلمیں انتہائی مناسب، اعلیٰ کہانی اور  بے مثال تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ بناتے ہیں۔ یہ مختصر فلم کا پروجیکٹ مکمل طور پر ویوو کے   X80سمارٹ فون پر شوٹ کیا جائے گا۔

حمزہ لاری کے نزدیک سکرپٹ کسی بھی سنیما پراجیکٹ کی بنیاد ہے۔ ہدایت کار کا خیال ہے کہ موسیقی فلم کو انتہائی ضروری جذبات فراہم کرتی ہے لیکن سکرپٹ اب بھی بنیادی پہلو ہے جس میں نئے پن کی عکاسی ہونی چاہیے اور ایسی چیز جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔ منتخب ہونیوالی بہترین مختصر فلم اورڈائریکٹر کا جذبہ، دوسرے نوجوان فلم سازوں کو اپنی منفرد کہانیوں کو زندہ کرنے اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو تقویت دینے کے لیے تحریک اور بااختیار بنائے گا۔


فلم سازی کے اس پارٹنرشپ پروجیکٹ کے بارے  میں گفتگو کرتے ہوئے حمزہ لاری نے کہاکہ "میں نے ہمیشہ ہدایت کار کی کرسی پر بیٹھ کر صرف سکرپٹ کی ہدایت کاری نہیں کی بلکہ جذبات کو پڑھا ہے۔ ویوو کی طرف سے مجھے منتخب کیے جانے پر شکرگزار ہوں کہ کہانی کو شاہکار میں ڈھالنے کا موقع فراہم کیا۔ یہ چیلنج کسی کے جذبے اور وژن کو زندہ کر دے گا۔ ویوو نے واقعی اپنے حیرت انگیز کیمرہ سینٹرک سمارٹ فونز کے ساتھ بصری کہانی سنانے کے فن کو جمہوری بنایا ہے۔

"
X سیریز کا سمارٹ فون استعمال کرنے میں مزہ آئے گاجو نوجوان ذہنوں کے لیے ایک پیغام دے گی کہ وہ اپنے آپ کومنوانے اور اپنے خوابوں کا تعاقب کرنے کا حوصلہ رکھیں"۔

حمزہ لاری کیساتھ معاہدے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ویوو پاکستان کے ڈائریکٹر برانڈ سٹریٹجی زُہیر چوہان نے کہا کہ" ہمیں خوشی ہے کہ پہلی بار X سیریز کی کچھ منفرد اور پروفیشنل گریڈ کیمرہ فیچرز کا استعمال کرتے ہوئے مقامی ٹیلنٹ کی ان کے وژن کو زندہ کرنے میں مدد کررہے ہیں۔


ہم امید کرتے ہیں کہ یہ دوسرے نوجوان کہانی کاروں کیلئے مثال بننے اور بااختیار بنائے گا کہ وہ بھی اپنا سفر ، نقطہ نظر شیئر اور آواز بلند کرسکیں کیونکہ اگر مناسب ٹول فراہم کیاجائے تو کوئی بھی حیران کردینے والی کہانیاں شیئرکرسکتاہے۔"

ویوو نے اپنے فینز کو"سٹوریز ری ڈیفائنڈ مہم " کے تحت دعوت دی ہے کہ اپنی زندگی کی کہانیاں شیئرکریں،ان کہانیوں میں سے منتخب کردہ کہانی پر ڈائریکٹر ایک مختصر فلم بنائیں گے ۔ منتخب ہونیوالی کہانی دنیا دیکھے گی کیونکہ اس کی دنیا بھر میں نمائش کی جائے گی۔