خطرناک ایرانی تنظیمیں ہماری قومی سلامتی کو نشانہ بنا رہی ہیں، اردن

اردن کی مسلح افواج اس وقت مملکت ہاشمیہ کی شمال مشرقی سرحدوں پر منشیات کے خلاف جنگ لڑ رہی ہیں،بیان

منگل 24 مئی 2022 12:15

خطرناک ایرانی تنظیمیں ہماری قومی سلامتی کو نشانہ بنا رہی ہیں، اردن
عمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) اردن کی مسلح افواج نے خطے میں ایران نواز ملیشیاں کی سرگرمیوں اور ان کی منشیات اسمنگلنگ کی کارروائیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی تنظیمیں اردن کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اردن کی مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر کرنل مصطفی الحیاری نے کہا کہ ایرانی تنظیمیں ہماری قومی سلامتی کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

کرنل الحیاری نے کہا کہ اردن کی مسلح افواج اس وقت مملکت ہاشمیہ کی شمال مشرقی سرحدوں پر منشیات کے خلاف جنگ لڑ رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ہاں حالیہ برسوں بالخصوص 2020-2021-2022 میں کارروائیوں اور بنیادی طور پر منشیات کی دراندازی اور اسمگلنگ کی کوششوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔الحیاری نے کہا کہ اسمگلنگ منظم طریقے سے ہوتی ہے، جس کی قیادت بیرونی قوتوں کی حمایت یافتہ منظم تنظیمیں کرتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ روس نے جنوبی شام میں جو خلا چھوڑا ہے اسے ایران اپنی ملیشیائوں کے ذریعے پر کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان گروہوں کو بعض اوقات شامی سرحدی محافظوں اور دوسرے گروہوں سے غیر منظم حمایت حاصل ہوتی ہے۔اس لیے یہ منظم کارروائیاں کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :