متحدہ عرب امارات میں منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق

29 سالہ مریضہ مغربی افریقا کے ایک ملک سے تعلق رکھتی ہیں اور وہ سیاح ہیں،وزارت صحت

بدھ 25 مئی 2022 12:53

متحدہ عرب امارات میں منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2022ء) متحدہ عرب امارات کی وزارتِ صحت نے منکی پاکس کے پہلے کیس کی اطلاع دی ہے۔یواے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے بتایا کہ 29 سالہ مریضہ مغربی افریقا کے ایک ملک سے تعلق رکھتی ہیں اور وہ سیاح ہیں۔یو اے ای میں ان کی مطلوبہ طبی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

وزارتِ صحت نے اس بات پر زوردیا کہ یواے ای میں صحت حکام تحقیقات،متاثرہ مریضوں سے رابطوں کی جانچ پڑتال اوران کی پیروی سمیت تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وزارت نے تصدیق کی کہ صحت حکام کے تعاون سے وہ پائیدار کارکردگی کو یقینی بنانے اور معاشرے کو آبل بندر سمیت تمام متعدی بیماریوں اور وائرسوں کے مقامی سطح پرپھیلا کو محدود کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔اس مقصد کے لیے فوری طور پر کیس دریافت کرنے،ان کے علاج ومعالجے اور وبائی امراض کی نگرانی کے لیے اعلی ترین بین الاقوامی طریقوں کے مطابق عمل پیراہے۔

متعلقہ عنوان :