کوئٹہ انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسز میں چوتھے کانووکیشن کا انعقاد
ہفتہ 28 مئی 2022 23:11
(جاری ہے)
انہوں نے گریجویٹس اور ان کے والدین کو اس اہم سنگ میل کو عبور کرنے پر مبارکبادپیش کی اور کہا کہ اس کامیابی کا سہرا طلباء،والدین اورفیکلٹی ممبرز کی انتھک محنت سے ممکن ہو پایا۔
کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے کہا کہ کمز بلوچستان نے 2011 ء میں اپنے قیام کے آغازسے ہی نہ صرف اپنی انفرادی حثیت منوائی بلکہ بہت کم عرصے میں میڈیکل سائنسز کے شعبے میں انتہائی اہم اور کامیاب ادارہ بن چکا ہے۔کمز نے سال 2021 ء میں 100فیصدرزلٹ حاصل کیا اور حال ہی میں اس کی کامیابیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سیشن کے طلباءکی تعداد 100 سے بڑھا کر 150 کر دی گئی ہے جو اس کی بہترین کامیابی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔کمز بہترین تعلیمی اور ریسرچ کی سہولیات بہم پہنچانے کے ساتھ ساتھ طلباءکی کردار سازی پر خصوصی توجہ دیتا ہے تاکہ طلباءبہترین انسان ، اعلیٰ اوصاف رکھنے والے شہری اور طبی اقدار کو ماننے والے ڈاکٹرز کی حیثیت سے معاشرے میں اپنا کردار ادا کر سکے۔انہوں نے کہا کہ بلاشبہ آپ نے ایک قابل تعریف کا میابی حاصل کی ہے حالان کوویڈ کے د ورمیں مطالعہ کرناایک چیلنج تھا لیکن یہ تجربہ آپ کی بہتر تربیت اورشخصیت کے نکھار میں معاون ثابت ہوگا لیکن یادرکھیں کہ مستقبل قریب میں مشکل وقت آپ کا منتظر ہے لیکن مشکل کی اس گھڑی میں آپ کوبلوچستان کے لوگوں کے پر خلوص اور بے لوث خدمت کرنی ہے ،ماضی قریب میں کوویڈ 19کے دوران قوم نے ہمارے فرنٹ لائن ہیروز ڈاکٹرز کو زبرد ست خراج تحسین پیش کیا ہے، آپ نے اس مقدس فریضے کو مزید آگے بڑھاناہے اور اس کے لیے چیلنجنگ ماحول میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔تقریب کے دوران کمانڈر 12 کور نے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے گریجویٹس میں گولڈ میڈلز ، سکالرشپس ، اعزازی سرٹیفیکیٹس اور اسناد تقسیم کیں اور آخر میں وائس چانسلر نمز لیفٹیننٹ جنرل وسیم عالمگیراور وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی ڈاکٹر شفیق الرحمن کو شیلڈ ز بھی دیں۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.