محکمہ زراعت کی بینگن کی فصل کو تنے و پھل کی سنڈی ،چست وسست تیلے، سفید مکھی اور جوؤں سے بچانے کی ہدایت

اتوار 29 مئی 2022 14:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2022ء) محکمہ زراعت نے بینگن کی فصل کو تنے کی سنڈی، پھل کی سنڈی، چست تیلے، سست تیلے، سفید مکھی اور جوؤں کے حملہ سے بچانے کیلئے فوری حفاظتی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ کاشتکار بینگن کی فصل کی مناسب دیکھ بھال یقینی بنائیں اور اسے ضرررساں کیڑوں کے حملہ سے بچانے کیلئے بھی فوری تدارکی انتظامات کریں تاکہ انہیں مالی نقصان کاسامنا نہ کرناپڑے۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجمان نے کہاکہ تنے اور پھل کی سنڈی کے حملہ کی صورت میں فصل پر لارسبین یا طال سٹارکو 4 سے5 سی سی فی لیٹر پانی میں ڈال کر سپرے کیاجائے اسی طرح چست تیلے کے تدارک کیلئے سست تیلے سے بچاؤ کیلئے ایڈوانٹیج یا ڈیلٹافاس، سفید مکھی سے بچاؤ کیلئے موسپیلان یاپولو 4سے 5سی سی فی لیٹر، جوؤں کے حملہ کی صورت میں فینٹروتھیان 4 سے 5سی سی فی لیٹر ملا کر سپرے کیاجائے تاکہ پھل کو محفوظ رکھاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :