پولیو کے خاتمے کیلئے ٹھوس حکمت عملی کے تحت اقدامات کرنا ناگزیر بن چکا ہے ،ہماری ذرا بھر لاپرواہی کی وجہ سے تاحال پولیو کے مرض کا خاتمہ ممکن نہیں ہو سکا ،ڈپٹی کمشنر

بدھ 29 جون 2022 23:00

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2022ء) پولیو کے خاتمے کیلئے ٹھوس حکمت عملی کے تحت اقدامات کرنا ناگزیر بن چکا ہے ،ہماری ذرا بھر لاپرواہی کی وجہ سے تاحال پولیو کے مرض کا خاتمہ ممکن نہیں ہو سکا ،افسران و پولیو ورکرز پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پولیو مہم کے خاتمے کے لیے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کریں تاکہ ہم اپنی نئی نسل کو پولیو کی وباء سے محفوظ رکھا جاسکے،۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی نے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ٹاسک فورس کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں فوکل پرسن پو لیو مختیار اللہ لونی ڈبلیو ایچ او کی ڈویژنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ذاکیہ نعمت اللہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لورالائی ڈاکٹرشبیر احمد مینگل ڈاکٹرحمید اللہ سمیت ڈبلیو ایچ او اور محکمہ صحت کے حکام نمائندگان و دیگر افسران شریک تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی نے کہاکہ پولیو مہم میں فیمیل ٹیموں کا مزید اضافے کو یقینی بنائیں ،ایل کیو ایس پر توجہ مبذول کی جائے ،پولیو مہم کے دوران فنگر اور ڈور مارکنگ سمیت دیگر تمام تر لوازمات کو مکمل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران ضلع لورالائی کی بکھری ہوئی آبادی تک پہنچنا مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں اس لیے ہمیں مزید موثر انداز میں کام کرنے کی اشد ضرورت ہے ،امید کرتے ہیں کہ 27جون سے 31 جون تک جاری مہم میں اس مرتبہ کامیابی کا رزلٹ پہلے سے بہتر سامنے آئے گا۔\378

متعلقہ عنوان :