ڈسٹرکٹ انٹامالوجسٹ امانت علی کااپنی خصوصی ٹیم کے ہمراہ ڈینگی سرویلینس

جمعہ 1 جولائی 2022 23:45

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2022ء) ڈپٹی کمشنر امتیاز شاہد گوندل کی خصوصی ہدایات اورسی ای او ہیلتھ ڈاکٹرخالدجاوید،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرمحمد طارق کے حکم پر ڈسٹرکٹ انٹامالوجسٹ امانت علی کااپنی خصوصی ٹیم کے ہمراہ ڈینگی سرویلینس کے حوالے سے نارووال اورشکرگڑھ کادورہ،ڈسٹرکٹ انٹامالوجسٹ نے فیض احمد پارک،سرکلرروڈ،لاثانی نرسری،ٹائرشاپس اور شہری علاقوں میں قبرستانوں کاوزٹ کیا۔

(جاری ہے)

سرویلینس ٹیموں نے مختلف مقامات پرڈینگی کنٹرول کے حوالے سے پچاس سے زائد ڈینگی لاروے کے سیمپلز لئے اورکسی بھی جگہ ڈینگی لاروانہیں ملا۔ڈسٹرکٹ انٹامالوجسٹ امانت علی نے کہاکہ سرویلینس ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر انسدادڈینگی کے حوالے سے کام کررہی ہیں سورویلینس ٹیمیں پوری طرح متحرک ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :