العلا گورنری نے العلا ٹرین کے ڈیزائن کے معاہدے پر دستخط کردئیے

معاہدہ العلا کے علاقے کو متعدد سٹیشنوں اور ٹریکس کے ذریعے منسلک کرے گا،رپورٹ

اتوار 3 جولائی 2022 12:25

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2022ء) سعودی عرب کی العلا گورنری کے شاہی کمیشن نے العلا میں جامع ترقی کی کامیابی کو بڑھانے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک رہ نما سسٹراگروپ کے ساتھ العلا ٹرین کے ڈیزائن کے معاہدے پر دستخط کردیئے ۔ یہ معاہدہ العلا کے علاقے کو متعدد سٹیشنوں اور ٹریکس کے ذریعے منسلک کرے گا۔ اس کے علاوہ ٹرین تاریخی ورثے کے، تاریخی مقامات اور العلا کے اہم سیاحتی مقامات سے گذرے گی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق العلا ٹرین کے ڈیزائن کے معاہدے کا اعلان آئندہ دو دہائیوں کے لیے مملکت میں تحقیق، ترقی اور اختراع کے لیے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی امنگوں کے مطابق ہے، جو کئی اہم ترجیحات پر مبنی ہیں۔ ان میں ماحولیاتی پائیداری، بنیادی ضروریات، مستقبل کی معیشتیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

العلا کا وژن اپنے پروگراموں، اقدامات اور منصوبوں کے ذریعے عالمی سطح پر مسابقت اور قومی قیادت کو فروغ دے گا۔

العلا ٹرین منصوبہ وقت کے ذریعے سفراسکیم کے بنیادی منصوبوں میں سے ایک ہے اور العلا گورنری کے ترقیاتی پروگرام کے اہم ستونوں میں سے ایک ہے۔اسے فنون اور ورثے کے لیے ایک معروف عالمی منزل میں تبدیل کرتے ہوئے ثقافت اور فطرت کے شعبوں میں مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے حصول کا ذریعہ بنانا ہے۔