ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب کا نیشنل ہاکی سٹیڈیم کا دورہ، نئے ہاسٹل کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا

منگل 5 جولائی 2022 20:58

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب کا نیشنل ہاکی سٹیڈیم  کا دورہ، نئے ہاسٹل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2022ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم کا دورہ کیا، نئے ہاسٹل کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اورہاسٹل میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔افسران نے نئے ہاسٹل کی تزئین وآرائش کے بارے میں انہیں بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا کہ ہاسٹل میں 200افراد کے قیام کی گنجائش ہوگی جس سے یہاں پر انٹرنیشنل ایونٹس بھی کرائے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

بڑے سپورٹس ایونٹس کیلئے کھلاڑیوں کو یہاں قیام کرایا جائے گا۔ ہاسٹل میں بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ کھلاڑیوں کا مورال بلند ہو اور ان کی ساری توجہ سپورٹس پر ہی مرکوز رہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ہاسٹل کی تعمیر کا کام اعلی معیار کے مطابق کیا جائے ۔ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے پرانے ہاسٹل کا بھی دورہ کیا اور وہاں فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس ندیم قیصر،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ روف باجوہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہور احمد، بلال اکرم ایڈمنسٹریٹر نیشنل ہاکی سٹیڈیم ملک ناصر ودیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :