جی سی یو لاہور کیمپس میں سینیٹری پیڈ وینڈنگ مشینز نصب کریگا

بدھ 13 جولائی 2022 23:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2022ء) طالبات اور خواتین اساتذہ کو سینیٹری پیڈز سمیت نسوانی حفظان صحت سے متعلق دیگر مصنوعات مہیا کرنے کے لئے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو ) لاہور نے اپنے مرکزی کیمپس میں وینڈنگ مشینیں لگانے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی اور ونڈر ویمن پاکستان کے بانی محمد عزیر مسعود نے مفاہمتی یادداشت کے معاہدے پر دستخط کئے ۔

اس موقع پر جی سی یو طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے اس اقدام کو بے حد سراہا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر زیدی کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی بدقسمتی ہے کہ پیریئڈز کو بری چیز سمجھا جاتا ہے جس کی وجہ سے خواتین کو معاشرے میں مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :