ضلع باجوڑ میں ترقیاتی کاموں کی تیزی سے تکمیل
سابقہ فاٹا کی ساتوں ایجنسیوں میں امن قائم ہونے کے بعد حکومت پاکستان نے آئین کی پچیسویں ترمیم کے تحت اضلاع کا درجہ دے کر خیبر پختوانخواہ میں ضم کر دیا. ضم ہونے کے بعد ان اضلاع میں وسیع پیمانے پر ترقیاتی کام شروع کر دیئے گئے.
ذیشان حیدر بدھ 27 جولائی 2022 15:33
(جاری ہے)
اس سلسلے میں سیکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں بہت ہی کم عرصہ میں سکولوں, چھوٹے ہسپتالوں, ڈسپنسریوں, ہیلتھ سینٹرز, صاف پانی کی فراہمی, انفراسٹرکچر اور مواصلات سمیت بڑی تعداد میں دیگر اہم پراجیکٹس نا صرف مکمل کر لئے بلکہ کئ پراجیکٹس پر کام جاری ہے.
ضلع باجوڑ کے دور دراز علاقوں چارمنگ, کلپانی, مسلم باغ, سالارزئ, تبائ, ڈھیراکئ سمیت دیگرعلاقوں میں مکمل کئے جانے والے سکولوں (جن میں نئے تعمیر کئے گئے سکول اور پہلے سے تعمیر شدہ سکولوں کی ازسرنو تعمیر شامل ہے) کی تعداد 44 ہے جن میں لڑکوں اور لڑکیوں کے پرائمری اور مڈل سکول شامل ہیں. اسی طرح سیکیورٹی فورسز کی جانب سے صحت کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں اور ناصرف نئے کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز تعمیر کئے گئے ہیں بلکہ پہلے سے موجود چھوٹے ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں کی ازسرنو تعمیر بھی جاری ہے. ضلع باجوڑ کے علاقوں قذافی, خار, منڈال, کگا اور مینہ سمیت دیگر علاقوں میں اب تک 11 کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز, چھوٹے ہسپتال اور بیسک ہیلتھ یونٹس قائم کئے جا چکے ہیں. جن سے ضلع باجوڑ کی عوام مستفید ہو رہی ہے. سیکیورٹی فورسز نے عوام کو صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے وسیع پیمانے پر واٹر سپلائ سکیمیں شروع کیں. ضلع باجوڑ کے دوردراز علاقوں میں اب تک صاف پانی کی فراہمی کے 68 پراجیکٹس مکمل ہو چکے ہیں. اور صاف پانی کی فراہمی کے تسلسل کو جاری رکھنے کے لئے سیکیورٹی فورسز نے سولر سسٹم بھی لگائے ہیں. سیکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں مواصلات کے نظام کو موثر بنانے کے لئے بڑے پیمانے پر بڑی اور چھوٹی سڑکوں کی تعمیر ناصرف مکمل کر لی بلکہ کئ علاقوں میں اس پر تیزی سے کام جاری ہے. تاکہ علاقے میں تجارتی سرگرمیوں کا تسلسل جاری رہ سکے. اسکے ساتھ ساتھ دیگر اہم کمینٹی بیسڈ پراجیکٹس کے ذریعے ضلع باجوڑ میں مسجدوں, بس سٹینڈز, مارکیٹوں سمیت دیگر پراجیکٹس پر بھی کام جاری ہے. سیکیورٹی فورسز کی کاوشوں سے ضلع باجوڑ ترقی کی نئ منزلوں کی جانب رواں دواں ہے. وہ وقت دور نہیں جب یہ ضلع بھی پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا.مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.