میرپورخاص ،پاک کالونی کے رہائشی لاپتہ ہونے والے 16 سالا نوجوان کی گلہ کٹی مسخ شدہ ا لاش جمڑاؤ کینال سے بر آمد

منگل 2 اگست 2022 14:38

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2022ء) میرپورخاص کے علاقےپاک کالونی کے رہائشی لاپتہ ہونے والے 16 سالا نوجوان حمزہ ولد صدیق میوو کی گلہ کٹی مسخ شدا لاش 78موری جمڑاؤ کینال سے بر آمد کرلی گئی۔مقامی افراد کے اطلاع کے بعد پولیس اور ورثاء نے نوجوان کی تصدیق کی۔

(جاری ہے)

پولیس نے لاش کو ضروری کارروائی کے لیئے ہسپتال منتقل کیا۔ نوجوان رات گھر سے نکلا تو واپس نہیں آیا موبائل نمبر بھی بند جارہا تھا ورثاء رات بھر سے تلاش کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق نوجوان کے موبائل نمبرز سی ڈی آر اور دوستوں کی لسٹیں لی جارہی ہیں جلد قاتلوں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :