کوہاٹ پولیس ناکے پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کا دستی بم سے حملہ‘دو پولیس اہلکار زخمی
جمعہ 5 اگست 2022 17:36
(جاری ہے)
پولیس اور دیگر ذرائع کے مطابق جمعرات کی رات کوہاٹ یونیورسٹی کے بالمقابل کوہاٹ بنوں روڈ پرواقع پولیس سٹیشن جرما کی پولیس نے تھانہ کی عمارت کے بالکل سامنے ناکہ لگایا تھا اوراہلکار گاڑیوں کی چیکنگ میں مصروف تھے کہ اسی اثناء ایک موٹرسائیکل پرسواردو نامعلوم افراد نے پولیس پر دستی بم پھینک کر حملہ کیا جس کی زدمیںآکر دواہلکار ہیڈکانسٹیبل افتحار اور کانسٹیبل عابد زخمی ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی جبکہ زخمی اہلکاروں کو دویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ڈی اے منتقل کردیا جہاں دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔حملہ کے بعد دونوں حملہ آور جائے واردات سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ یاد رہے کہ کوہاٹ میں پولیس پر دستی بم پھینک کر حملہ کرنے کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔ قبل ازیں شاہ پور اور کاغذئی چیک پوسٹوں اور پولیس تھانہ جنگل پر دستی بم سے حملے کئے گئے جن میں کئی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.