انسداد منشیات فورس کی کارروائی ،3 کلو گرام آئس برآمد ، ملزم گرفتار

ہفتہ 6 اگست 2022 12:43

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2022ء) انسداد منشیات فورس نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر کارروائی کرکے منشیات کی بیرون ملک سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے 3 کلو گرام آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

اے این ایف ترجمان کے مطابق اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرکے محمد رحمان نامی مسافر کے بیگ سے 3 کلوگرام آئس برآمد کرلی ۔ملزم نے آئس بیگ کی تہہ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔ترجمان نے بتایا کہ ملزم غیرملکی پرواز کے ذریعے سعودی عرب کیلئے روانہ ہو رہا تھا۔ملزم کےخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔