آوازسریلی نہ ہونے پر بنگلہ دیشی پولیس نے گلوکار پر پابندی لگادی

پولیس نے میرا میوزیکل کیریئر ختم کردیا ، ذہنی تشدد کا نشانہ بھی بنایا ہے، گلوکارہیروعالم

ہفتہ 6 اگست 2022 20:48

آوازسریلی نہ ہونے پر بنگلہ دیشی پولیس نے گلوکار پر پابندی لگادی
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2022ء) بنگلہ دیشی اداکار و گلوکار ہیرو عالم کو آواز سریلی نہ ہونے پر پولیس کی جانب سے ذہنی تشدد اور گانا گانے پر پابندی کا سامنا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیشی پولیس کی جانب سے گلوکار ہیرو عالم کے گانا گانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔دوسری جانب ہیرو عالم کا پولیس کی جانب سے عائد کی گئی اس پابندی سے متعلق کہنا ہے کہ پولیس نے اٴْن کا میوزیکل کیریئر ختم کر دیا ہے، پولیس نے اٴْنہیں ذہنی تشدد کا نشانہ بھی بنایا ہے، اٴْنہیں کلاسیکل سانگز گانے سے بھی منع کیا گیا ہے۔

ہیرو عالم نے کہا ہے کہ پولیس کا اٴْن سے متعلق یہ بھی کہنا ہے کہ میں گلوکار بننے کے قابل نہیں ہوں کیوں کہ میں ایک بدصورت انسان ہوں، مجھے گلوکار بننے کے لیے معافی کے بانڈ پر دستخط کرنے چاہئیں۔

(جاری ہے)

ہیرو عالم نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے رات مجھے 6 بجے گھر سے اٹھایا اور 8 گھنٹوں تک مسلسل حراست میں رکھا، پولیس کا پوچھنا تھا کہ میں کلاسیکل گانے اور غزلیں کیوں گاتا ہوں۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیشی اداکار و گلوکار ہیرو عالم کی سوشل میڈیا پر بھاری بھرکم فین فالوونگ موجود ہے۔ہیرو عالم کو فیس بٴْک پر 20 لاکھ صارفین فالو اور یوٹیوب پر 15 لاکھ سے زائد صارفین نے سبسکرائب کیا ہوا ہے۔دوسری جانب ڈھاکہ کے ایک سرکاری افسر (جاسوس اداراے کے چیف) ہارون الرشید نے صحافیوں کو بتایا کہ عالم نے اپنی ویڈیوز میں بغیر اجازت پولیس کی وردی پہننے اور وردی میں گانا گانے پر معذرت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عالم کے خلاف بہت سی شکایات موصول ہوئیں ہیں، عالم نے گانے کا روایتی انداز مکمل طور پر تبدیل کر دیا ہے۔عالم نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ آئندہ وہ پولیس کا یونیفارم نہیں پہنے گا اور گانا نہیں گائے گا۔