برطانیہ میں نایاب رنگ برنگا گھونگھا دریافت

باباکِینا ایناڈونی نامی یہ رنگ برنگا نایاب گھونگھا 2 سینٹی میٹر لمبا ہے،رپورٹ

پیر 8 اگست 2022 13:08

برطانیہ میں نایاب رنگ برنگا گھونگھا دریافت
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) برطانیہ میں سمندر سے رنگ برنگا اور انتہائی نایاب گھونگھا دریافت کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق باباکِینا ایناڈونی نامی یہ رنگ برنگا نایاب گھونگھا 2 سینٹی میٹر لمبا ہے۔

(جاری ہے)

کورن وال وائلڈ لائف اور آئلس آف سِلی وائلڈ لائف ٹرسٹ نے اس رنگ برنگے نایاب گھونگھے سے متعلق تصدیق کی ہے کہ ایسی مخلوق پہلی بار دیکھنے میں آئی ۔ایک سمندری تحقیق کے دوران ایک غوطہ خور ایلن مرے نے جزیرہ سلی میں اس مخلوق کی نشاندہی کی ۔گھونگھے عموما ایسے علاقوں میں پائے جاتے ہیں جہاں کا موسم گرم ہو۔ اس سے پہلے اسپین کے مغربی ساحلی علاقے اور بحرِ اوقیانوس کے جنوب میں یہ گھونگا چند ایک بار ہی پایا گیا ہے جبکہ یہ برطانیہ میں نایاب ہے۔

متعلقہ عنوان :