بنگلہ دیشی وزیرخارجہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات

روہنگیا مسلمانوں کی میانمار واپسی کے لئے معاونت کی یقین دہانی

پیر 8 اگست 2022 18:11

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2022ء) چین نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ہزاروں روہنگیا پناہ گزینوں کو میانمار واپس بھیجنے میں بنگلہ دیش کی مدد کرے گا۔ اپنی جان بچانے کے لیے میانمار سے بھاگ کر آنے والے دس لاکھ سے زائد روہنگیا بنگلہ دیش میں پناہ گزین ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن نے اپنے چینی ہم منصب وانگ وائی کے ساتھ ڈھاکہ میں تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران انہوں نے کہا کہ چین ہزاروں روہنگیا پناہ گزینوں کو میانمار واپس بھیجنے میں بنگلہ دیش کی مدد کرے گا ۔ بنگلہ دیشی وزیر خارجہ مومن نے اپنے بیان میں کہا کہ بنگلہ دیش سے میانمار واپس جانے والے ممکنہ روہنگیاوں کی رہائش کے لیے چین نے میانمار کے رکھائن صوبے میں تقریباً 3000 مکانات تعمیر کرائے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ چین اپنے وطن واپس لوٹنے والے ان پناہ گزینوں کے لیے شروع میں کھانے پینے کے انتظامات بھی کرے گا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا،''ہمیں اس کے لیے چین کا شکریہ ادا کرنا چاہیے کہ وہ ایسا کرنے کے لیے تیار ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :