قلات ،قومی شاہراہ کا متبادل راستہ سیلاب میں بہہ گیا ، قومی شاہراہ بند اور ٹریفک معطل

جمعہ 12 اگست 2022 23:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) کمشنر قلات ڈویژن دائود خلجی نے کہا ہے کہ لنڈا ندی میں سیلابی ریلے کے نتیجے میں قومی شاہراہ کا متبادل راستہ سیلاب میں بہہ گیا ہے جس کے نتیجے میں قومی شاہراہ بند اور ٹریفک معطل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ لنڈا ندی میں سیلابی ریلہ کے نتیجے میں قومی شاہراہ کا متبادل راستہ سیلاب میں بہہ گیا ہے جس کے نتیجے میں قومی شاہراہ بند اور ٹریفک معطل ہوگئی ہے لہٰذا عوام سے گزارش ہے کہ وہ کوئٹہ کراچی شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں۔واضح رہے کہ لنڈا ندی پل پہلے سے ہی سیلابی ریلے میں بہہ چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :