پشاور: گیس لیکج کے باعث فلیٹ میں زور دار دھماکہ ، 5 افراد شدید زخمی

جمعہ 12 اگست 2022 23:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2022ء) سلک اپارٹمنٹس بورڈ ریلوے لائن واقع جائے وقوعہ جس میں گیس لیکج کی وجہ سے فلیٹ میں زور دار دھماکہ ہوا جس میں 5 افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں تین خواتین اور دو بچے شامل ہیں ،سلک اپارٹمنٹس بورڈ ریلوے فلیٹ نمبر 307 میںگیس لیکج سے زوردار دھماکہ ہواجس میں خاتون وردا کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا جس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہیں جبکہ تجلہ او ر میمونہ کو آر ایم آئی ہسپتال پہنچادیاگیا ہے جبکہ دو بچوں کو بھی ہسپتال منتقل کردیا گیا اس موقع پر ایڈیشنل اسسنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی نے پولیس کے ہمراہ جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اور ڈاکٹروں کو انکی خصوصی دیکھ بھال کی ہدایت کیں اور ہسپتال انتظامیہ کو ان کو ہرقسم کی طبی سہولیات دینے کی ہدایت کی اس موقع پر انہوں نے کہاکہ مریضوں کی رشتہ داروں سے رابطے کی کوشش کررہے ہیں اور انکو بہترین علاج فراہم کیاجائیگا