وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے مون سون شجرکاری مہم2022 کا باضابطہ اجرا کر دیا
مہم کے تحت صوبہ بھر میں مجموعی طور پر تین کروڑ 75 لاکھ پودے لگائے جائیں گے بڑھتی ہوئی آبادی او ر ماحولیاتی آلودگی سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کیلئے جنگلات کی اہمیت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے،وزیراعلی محمودخان
پیر 15 اگست 2022 22:57
(جاری ہے)
اسی طرح ملاکنڈ فارسٹ ریجن III میں 90 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے ۔
یہ پودے محکمہ جنگلات ، سول سوسائٹی، تعلیمی اداروں ، سرکاری محکموں اور دیگر سرکاری اور نجی اداروں کی مدد سے لگائے جائیں گے ۔ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ رواں سال موسم بہار شجرکاری مہم کے تحت آٹھ کروڑ سے زائد پودے لگائے گئے ہیں اور ان پودوںکے تحفظ کو بھییقینی بنایا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ا س موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ درخت اور نباتات روئے زمین پر قدرت کا ایک انمول تحفہ ہیں اور ان کا تحفظ اور فروغ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے ۔ اُنہوںنے کہاکہ صوبے میں جنگلات کا تحفظ اور شجرکاری کا فروغ شروع دن سے ہی صوبائی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل رہا ہے ۔ بڑھتی ہوئی آبادی او ر ماحولیاتی آلودگی سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کیلئے جنگلات کی اہمیت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے ۔ اُنہوںنے مزید کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق ماحولیاتی آلودگی اور موسمی تبدیلیوں سے پید ا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ایک جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اُٹھانے کا کریڈٹ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو جاتا ہے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی سابق حکومت نے بلین ٹری سونامی منصوبہ شروع کیا تھا جس کے تحت صوبے میں ایک ارب پودے لگانے کا ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا گیا ہے۔ اُنہوںنے مزید کہاکہ عمران خان کے دور حکومت میں قومی سطح پر ٹین بلین ٹری منصوبہ شروع کیا گیا جس کے تحت خیبرپختونخوا میں مزید ایک ارب پودے لگانے کا ہدف پورا ہونے والا ہے ۔ اُنہوںنے کہاکہ یہ وہ منصوبہ ہے جسے نہ صرف قومی سطح پر سراہا گیا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی خو ب پذیرائی ملی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ مون سون شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ اس سلسلے میں حکومت کی کوشش کارآمد ثابت ہو ۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ شہری علاقوں میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری پر خصوصی توجہ دی جائے اور اس مقصد کیلئے محکمہ جنگلات اور شہری ترقیاتی ادارے مل کر لائحہ عمل تیار کریں ۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.