ساہیوال،اختیارات کا ناجائز استعمال، جھوٹا مقدمہ درج کر نے ،جعل سازی اور فراڈ کے الزامات کے تحت پولیس اور فراڈیوں کیخلاف مقدمہ درج
ملزموں میں ایک مر دہ شخص بھی شامل ہے عدالت کو دھوکہ دینے کا الزام
پیر 15 اگست 2022 22:55
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق چک25ٹکڑا کے ایک دیہاتی شبیر احمد کے ڈیرہ پر17اپریل2020کو دن6بجے پولیس انسپکٹر تفتیشی سیل عبد الحمید نے چھاپہ مارا اور اسکی ملکیتی بھینس اور دوسرے مویشی چوری کا الزام لگا کر محمد رمضان،جعفر اور وہاب کے ہمراہ تھانہ لے گئے اورا لٹا چوری کا مقدمہ مالک کے خلاف درج کرا دیا اور اس مقدمہ کا مد عی نواب کو بنا دیا جو کہ عرصہ تین سال قبل فوت ہو چکا تھا۔
جب عدالت سے جھوٹ بول کر نواب کی بجائے وہاب نے پیش ہو کر مویشی سپرداری پر لینے کے لئے عدالت میں درخواست دائر کی تو عدالت نے دھوکہ دہی اور فراڈ پکڑ لیا اور ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر نے کا حکم دے دیا۔جس پر پولیس سول لائن نے شبیر احمد کی مد عیت میں پولیس انسپکٹر عبد الحمید ،مردہ شخص نواب سمیت 5ملزموں کے خلاف مقدمہ 468,420اور471 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔تاہم ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.