بٹگرام پولیس کا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سی پیک پرموجودمختلف ٹنلزوبریجزپرموک ایکسرسائزکاانعقاد
منگل 16 اگست 2022 11:37
(جاری ہے)
ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیازکی ہدایت پر کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان کی نگرانی میں بٹگرام پولیس کے افسران و جوانوں،ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے بم ڈسپوزل سکواڈ کیساتھ سی پیک پر موجود مختلف ٹنلز و بریجز پر موک ایکسرسائز کی جس میں ڈی ایس پی اورنگزیب خان،ایس ایچ او تھانہ کوزہ بانڈہ نسیم خان،ایس ایچ او تھانہ چانجل میرافضل خان،لائن آفیسر گل ذاکر شاہ،ایلیٹ فورس،ڈسٹرکٹ پولیس،کیو آر ایف سکواڈ، بم ڈسپوزل سکواڈ،سنائپر شوٹرز شامل تھے۔
اس دوران ایلیٹ فورس و ڈسٹرکٹ پولیس کے جوانوں نے سی پیک پر موجود مختلف ٹنلز و بریجز کا سیکورٹی کور اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے مکمل سرچنگ کی۔ مشق کے اختتام پر ڈی پی اونے فرضی مشق میں حصہ لینے والے پولیس اہلکاروں کو مشق کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی، فرضی مشق کا مقصد سی پیک سیکورٹی کو بہتر بنانا اور سیکورٹی فورسز کو کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئے تیار کرنا تھا۔مزید قومی خبریں
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.