اعصام الحق قریشی اور جوڑی دار کو اے ٹی پی موزیل اوپن ٹینس مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں شکست ہوگئی ، ایونٹ سے باہر

جمعہ 23 ستمبر 2022 16:57

اعصام الحق قریشی اور جوڑی دار کو اے ٹی پی موزیل اوپن ٹینس مینز ڈبلز ..
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2022ء) پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے فرانسیسی جوڑی دار فیبریس مارٹن اے ٹی پی موزیل اوپن ٹینس مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ان کو مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی گریگوئیر بیری اور ان کے ہم وطن جوڑی دار کوئنٹن ہیلیس پر مشتمل فرانسیسی جوڑی نے شکست دی۔

مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی گریگوئیر بیری اور ان کے ہم وطن جوڑی دار کوئنٹن ہیلیس پر مشتمل فرانسیسی جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئیپاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے فرانسیسی جوڑی دار فیبریس مارٹن کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(4-7) اور 5-7 سے ہرا کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :