ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 5 اکتوبر کو گولڈ کوسٹ میں کھیلاجائیگا

بدھ 28 ستمبر 2022 12:05

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2022ء) آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا اعلان کر دیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ایرون فنچ آسٹریلین ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ کیمرون گرین کو ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلین ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، مارکوس اسٹوئنس اور مچل اسٹارک کی واپسی ہوئی ہے، چاروں کھلاڑی بھارت سے ہونے والی سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 5 اکتوبر کو گولڈ کوسٹ جبکہ دوسرا اور آخری میچ 7 اکتوبر کو برسبین میں کھیلا جائے گا۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے بعد انگلینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :