سینئر قانون دان عرفان قادر وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

شہباز شریف کی کابینہ میں معاونین خصوصی کی تعداد 28 ہوگئی

بدھ 28 ستمبر 2022 23:19

سینئر قانون دان عرفان قادر وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2022ء)سینئر قانون دان عرفان قادروزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر کر دیئے گئے۔سینئر قانون دان عرفان قادروزیراعظم کے معاون خصوصی مقررکر دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق عرفان قادرکادرجہ وفاقی وزیرکے برابرہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نے نئے معاون خصوصی کو کوئی قلمدان نہیں دیا،وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد 28 ہوگئی، وزیر اعظم کی کابینہ میں وفاقی وزرا 34، وزرا ئے مملکت 7 اور مشیروں کی تعداد 4 ہے۔