ٹک ٹاکرحریم شاہ نے وطن واپسی اور ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکنے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
ایف آئی اے کو حریم شاہ کے خلاف تحقیقات سے نہیں روکا جاسکتا تاہم وہ چاہیں تو گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت سے رجوع کرسکتی ہیں،سندھ ہائی کورٹ
جمعرات 29 ستمبر 2022 15:54
(جاری ہے)
عدالت نے استفسار کیا کہ کیا حریم شاہ کے خلاف مقدمہ درج ہوچکا ہی ۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حریم شاہ کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہوا، ایف آئی اے نے انکوائری کے لیے طلب کیا ہے۔
عدالت نے اس پر کہا کہ جب مقدمہ ہی درج نہیں ہوا تو گرفتاری سے کیسے روک سکتے ہیں ۔وکیل نے عدالت کوبتایا کہ خدشہ ہے کہ وطن واپسی پرایف آئی اے حریم شاہ کو گرفتار کرلے گا۔ہائیکورٹ کے جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دئیے کہ عدالت سے کھیل کھیلنا بند کیا جائے،سندھ ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو پہلے بھی تحفظ دیا تھا لیکن درخواست گزار نے عدالتی حکم نامے کا غلط فائدہ لیا اور استعمال کیا۔جسٹس کے کے آغا نے مزید استفسار کیا کہ یہ وہی لیڈی ہیں ناں جس نے رقم ظاہر کی تھی اور منی لانڈرنگ کا دعوی کیا تھا ۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ایف آئی اے کو حریم شاہ کے خلاف تحقیقات سے نہیں روکا جاسکتا۔عدالت نے مزید کہا کہ درخواست گزارچاہے تو وطن واپسی پر گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت سے رجوع کرسکتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا
-
شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کی تفصیلات شیئرکردیں
-
ہیرا منڈی سیریزپرپاکستان سے ڈھیروں پیارملا ہے: سنجے لیلا بھنسالی
-
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک ہسپتال داخل
-
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق
-
دومرتبہ آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارکوجنسی ہراسانی کے ایک اورالزام کا سامنا
-
شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان
-
یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے،خوشحال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.