ینگ مین چیمپئنز ٹرافی فٹ بال ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

جمعرات 29 ستمبر 2022 16:34

ینگ مین چیمپئنز ٹرافی فٹ بال ٹورنامنٹ کل  شروع ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2022ء) ینگ مین چیمپئنز ٹرافی فٹ بال ٹورنامنٹ (کل) 30 ستمبر سےگراسی فٹ بال گرائونڈ سوات میں شروع ہوگا۔افتتاحی میچ عبداللہ کلب مٹہ اور بریکوٹ الیون کی ٹیموں کے درمیان سہ پہر3بجے کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز آرگنائزنگ سیکرٹری محمد ایاز خان نے بتایاکہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں 50 سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی اور ٹورنامنٹ ناک آوٹ سسٹم پر کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :