ہری پورپولیس کی جرائم پیشہ عناصرکے خلا ف کاروائیاں، منشیات اوراسلحہ برآمد

جمعہ 30 ستمبر 2022 23:10

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2022ء) ہری پورپولیس نے جرائم پیشہ عناصرکے خلا ف کاروائیوں کے دوران منشیات اوراسلحہ برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ہری پورعمران شاہد کی ہدایت پر سرکل ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی ایس ایچ اوز نے نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم اور دیگر پولیس نفری کے ہمراہ منشیات فروشوں پر چھاپہ زنی کرتے ہوئے ضلع ہری پور کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں منشیات فروشوں چن زیب ولد اورنگزیب سکنہ سرائے صالح اور عابد شاہ ولد رستم شاہ سکنہ ایبٹ آباد حال ہری پور کو گرفتارکر کے قبضہ سے مجموعی طور پر 150 بوتل شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے۔

دوران گشت، ناکہ بندی غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئےرائفل 02، بندوق 17،پستول 26اور مختلف بور کے 7736 عدد کارتوس برآمد کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کئےگئے۔ ناقص سیکورٹی و CCTV کیمرے نصب نہ کرنے پر 02،فائرنگ ایکٹ کے تحت01 اور دوران ڈرائیونگ غفلت و لاپروائی کےمرتکب 2 ڈرائیوروں کےخلاف مقدمات درج ہوئے۔